کوہٹہ (جہان امروز نیوز)کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی کے رہنماء نوابزادہ جمال رئیسانی کی خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت۔
ایسے ناکام حملوں سے بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے،ایسے گھناؤنے عمل کو امن،انسانیت اور معاشرتی اقدار پرحملہ قراردیتے ہیں،نوابزادہ جمال رئیسانی۔
شرپسندعناصر اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،حکومت بلوچستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے،نوابزادہ جمال رئیسانی۔
دہشت گردوں کا یہ بدترین عمل بلوچستان کو غیر مستحکم اور تباہ کرنے کے ناپاک سازش ہے،نوابزادہ جمال رئیسانی۔
دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا،عوام کے املاک کو جلاہ کر اورتکلیف دینا انسانیت نہیں،نوابزادہ جمال رئیسانی۔