کوہٹہ (جہان امروز نیوز) چیئرپرسن ہیومن رائٹس سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے خضدار زہری میں دہشتگرانہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا معصوم عوام اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی صریحا” بزدلانہ سوچ کی عکاس ہے ۔
جس طرح سے سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو دھول چٹاتے ہوئے پسپا ہونے پر مجبور کیا اس پر پاکستانی قوم سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
پاکستانی قوم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستانی افواج کیساتھ مل کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے دہشت گرد اپنے مزموم و ناپاک ارادوں میں ناکام و نامراد رہیں گے بلوچستان میں جلد امن قائم ہو گا اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
زہری میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گرد عناصر کو جلد کیفرکردار تک پہنچا کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔