ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی شرح نمو بہتر ہونے کی پیش گوئی کردی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی شرح نمو بہتر ہونے کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(جہان امروز نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی شرح نمو بہتر ہونے کی پیش گوئی کردی، پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 3 فیصد رہنے کا امکان ہے.

اے ڈی بی کے مطابق ستمبر میں اے ڈی بی نے 2.8 فیصد شرح نمو رہنے کی پیش گوئی کی تھی، مہنگائی کی شرح رواں مالی سال 10 فیصد تک رہنے کا امکان ہے.

ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی، پاکستانی معیشت میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطا بق آئی ایم ایف کے ستمبر میں منظور ہونے والے پروگرام نے ریکوری میں کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں