190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے پرساری دنیا میں ہمارا مذاق بن گیا‘علیمہ خان

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے پرساری دنیا میں ہمارا مذاق بن گیا‘علیمہ خان

راولپنڈی (جہان امروز-نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے بعد ساری دنیا میں اس فیصلہ کی وجہ سے ہمارا مذاق بن گیا اب سب کو سمجھ آگئی کہ سیاسی انتقام میں ہماری عدلیہ کس طرح استعمال ہوتی ہے ۔

ناصر جاوید رانا پر سپریم کورٹ نے بھی اعتراض اٹھایا اٹھائے تھیاسی قسم کے ججز اپ ہائی کورٹ میں بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو چوری، ڈاکا،مینڈیٹ چوری کو تحفظ دیں گے آپ نے کہہ دیا کہ القادر یونیورسٹی کو حکومت کی تحویل میں لے لیں جہاں سیرت النبی ص پڑھائی جاتی تھی اب مریم نواز اس ادارے کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائے گی،کیا پتہ تھا آپکا خواب مریم نواز اب اپنا رہی ہیں،کوئی بات نہیں ان کو ابھی تھوڑا ثواب کما لینے دیں پانی پی ٹی ائی کہتے ہیں کہ مجھے یہ سزا اس لیے سنائی گئی کہ میں کوئی ڈیل کر لوں.

بانی پی ٹی ائی نے کہا ہے کہ میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا،مقدمات کا سامنا کروں گابانی پی ٹی ائی نے کہا اس فیصلہ کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیںپانی پی ٹی ائی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو دو مطالبات کے لیے بات کرنے کا کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے بتا دیا کہ اپنے مقدمات کا سامان کروں گا بشری بی بی کو سہولت کاری پر 7سال کی سزا سنائی گئی یہ بھی تو بتائیں یہ کونسی سہولت کاری ہے.

یہ نہیں سمجھایا اب یہ کیس ہائیکورٹ جائے گا،بانی پی ٹی ائی چاہتے تھے کہ یہ کیس ہائیکورٹ میں جائییہ کیس زرداری کی ملک ریاض کی سہولت کاری پر شروع ہوا اور سپریم کورٹ سے انکو جرمانہ ہوا کیس لندن پہنچا جہاں ملک ریاض نے حسن نواز کی اپارٹمنٹ دگنی قیمت پر خریدی اس کیس میں زرداری اور نواز شریف نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا دے دی گئی بہتر یہ ہو گا کہ جن کے کیسز ہیں وہ کورٹ میں آکر صفائی دیں ہائیکورٹ میں جاکر یہ سارا کیس مزید کھلے اور یہ سارے نام آپ پھر سے سنیں گے بانی پی ٹی ائی نے واضح کر دیا کہ کوئی ڈیل نہیں کر رہا جتنی دیر مرضی جیل رکھنا ہے،جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں میں ڈیل نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں