پی ٹی آئی سے مذاکرات، حکومت کا جواب تیار،جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

پی ٹی آئی سے مذاکرات، حکومت کا جواب تیار،جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

اسلام آباد(جہان امروز -نیوز)حکومت اور پی ٹی آئی مزاکرات کے معاملے پر حکومتی مزاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے ہیں نو مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوابات میں واضح کیا گیا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیر بحث نہ ہوں۔

9 مئی کے مقدمات، عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہوگئی ہیں۔26نومبر کے حوالے لاپتہ افراد کی فہرست اور گرفتار افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق جب تک گرفتار شدگان کے نام اور تفصیلات ہی نہ ہوں تو رہائی کے لیے کیسے کوئی اقدام کیا جاسکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں ہوئیں ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ اس پر سنجیدہ پیش رفت کی جاسکے۔

حکومتی کمیٹی آئندہ چند دنوں میں سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے تحریری جواب پیش کر دے گی۔سپیکر سردار ایاز صادق حکومتی جواب موصول ہونے کے بعد دونوں فریقین سے مشاورت کے بعد مزاکرات کے چوتھے اجلاس کا فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں