سبی(جہان امروز)تعلیم کے عالمی دن کے موقع پرایف سی بلوچستان(نارتھ)بریگیڈئیر عمرالطاف کے تعاون اور محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں تقریب کا احتمام کیاگیاتقریب کے مہمان خاص کمشنرسبی ڈویژن سیدذاہدشاہ تھے.
تقریب میں کرنل 122 ونگ شہزاد حسین٬کرنل 52 ونگ ذبیراحمد٬پرنسپل ایف سی پبلک سکول بشیراحمد٬ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرعبدالستارلانگو٫وائس جانسلرمیرچاکرخان رندیونیورسٹی جہان وش کریم٫اسسٹنٹ کمشنرمنصورعلی شاہ٫ممتازماہرتعلیم وناموراسکالرسابق ڈی ای او لیاقت علی لغاری٫سابق ڈپٹی ڈی ای او محمدیعقوب لاشاری٫سابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹرجمال مری٫سکول کے پرنسپل٫اساتذہ٫طلباء وطالبات سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی.
تقریب میں سکول کے طلباء وطالبات نے تعلیم کے عالمی دن کے مناسبت سے ٹیبلوز پیش کیے تقریب میں مہمان خاص سمیت دیگرنے تعلیم کے عالمی دن پرروشنی ڈالی تقریب سے اپنے خطاب میں کمشنر سبی ڈویژن سیدذاہدشاہ نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ تعلیم انسان کانہ صرف بنیادی حق ہے بلکہ یہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا بنیادی ستون ہے۔
علم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، اور ہمیں اجتماعی طور پر ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کرنا ہوگا جہاں تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہو،انہوں نے کہاکہ بدلتی ہوئی تبدیلی کے اثرات سماجی، ماحولیاتی اور تکنیکی رجحانات تعلیمی نظام کو بدل رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت نے دنیا بھر میں ہر شعبے میں انقلاب برپا کردیا ہے خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہوگئی ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے دنیا بھر میں ترقی کے نئے دروازے کھلے ہیں۔ کوئی ملک سائنسی و فنی علوم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔محکمہ تعلیم بلوچستان تعلیم کے زیور سے بچوں وبچیوں کو آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہے ، کسی بھی معاشرے کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک خواتین کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم نہ کیے جائیں.
تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاجدیداور سائینسی دورمیں ہربچے کومعیاری تعلیم دیناہے اساتذہ کرام اپنی محنت اورلگن سے تعلیمی معیارکوبہتربنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکریں تاکہ ہمارے بچے اوربچیاں پڑھ لکھ کراپنے خاندان اور شہرکانام روشن کرسکیں