کوئٹہ(جہان امروز-نیوز ) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ کی قیادت میں رواں سال بدعنوانی کی شکایات پر سب سے زیادہ انکوائریاں اور مقدمات درج کیے گئے۔محکمہ کے دستاویزات کے مطابق، 2024 میں بدعنوانی سے متعلق 36 انکوائریاں کی گئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔
مزید برآں، اس دوران 19 مقدمات درج کر کے کیسز فائل کیے گئے محکمہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ پانچ سالوں میں درج ذیل تعداد میں انکوائریاں کیں:2019: 14 انکوائریاں2020: 17 انکوائریاں2021: سب سے کم، صرف 5 انکوائریاں2022: 14 انکوائریاں2023: 23 انکوائریاںکئے محکمہ اینٹی کرپشن کی 2024 کی کارکردگی میں درج ذیل اہم مقدمات شامل ہیں
سابق چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ بلوچستان عارف شاہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج۔سابق وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ اور محسن پراچہ: بدعنوانی کے الزامات کا سامنا۔محکمہ پولیس کے افسران: عبدالحیی اور دیگر افسران کے خلاف مقدمات درج۔بولان میڈیکل کالج: افسر طارق جاوید کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ۔محکمہ بہبود آبادی: اسسٹنٹ عبداللہ جان کے خلاف کارروائی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن: چیف آرکیٹیکٹ اور دیگر افسران کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات شامل ہے ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ بدعنوانی کے تدارک کے لیے محکمہ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے اور عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے