نوعمر لکھاری نور فاطمہ کا قائداعظم کی شخصیت پر کتاب
ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی
سرائے اردو پبلیکیشنز سیالکوٹ کے تحت قائداعظم کی شخصیت پر مبنی بچوں کے لیے ایک خوبصورت کتاب “قائد کا پاکستان” شائع ہو چکی ہے۔ یہ کتاب نوعمر طالبہ نور فاطمہ کی قلمی کاوش ہے، جو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، سیالکوٹ کی جماعت ہشتم کی طالبہ ہیں۔ ان کی عمر 13 سال ہے انہوں نے اتنی چھوٹی عمر میں یہ کتاب لکھ کر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ نور فاطمہ اردو زبان میں کہانیاں لکھتی ہیں اور ان کا کہانیوں کا مجموعہ پہلے ہی شائع ہو چکا ہے۔ انہیں نو نونہال ادیب ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
اس کتاب میں نور فاطمہ نے قائداعظم کی زندگی اور ان کے افکار کو انتہائی دلکش اور مؤثر انداز میں پیش کیا ہے، جو بچوں اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ ہم نور فاطمہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ ادبی دنیا میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔
سرائے اردو پبلیکیشنز کے چیف ایگزیکٹو فاکہہ قمر کو بھی بچوں کے لیے اس کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سرائے اردو ہمیشہ نئے لکھاریوں کو آگے لانے میں پیش پیش رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
بچوں سے گزارش ہے کہ اس کتاب کو ضرور پڑھیں اور قائداعظم کے افکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ معیاری کتابیں شائع کرنے کے لیے سرائے اردو پبلی کیشنز سیالکوٹ کا انتخاب کیجیئے۔