اسلام آباد (جہان امروز-نیوز)پی ٹی آئی نے عالمی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کر کے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے عالمی سطح پر تعلقات اور رابطہ کاری سے متعلق نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی بطور کنونیئر زلفی بخاری کریں گے جبکہ ڈاکٹر شہباز گل، عاطف خان اور سجاد برکی بھی نئی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی عالمی سطح پر مختلف امور پر پی ٹی آئی کیلئے روابط کاری کرے گی جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔