بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو اتحاد اہلسنت پاکستان کی مبارکباد

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو اتحاد اہلسنت پاکستان کی مبارکباد

کوٸٹہ (نامہ نگار) اتحاد اہلسنت پاکستان کے سربراہ فخراہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو الرضا دادمحمد فریادی دامت برکاتہ العالیہ، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ علی نواز القادری مدظلہ العالی ودیگر عہدیداران نے اپنے جاری بیان میں بلوچستان یونین أف جرنلسٹ کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوٸے کہا ہے کہ بلوچستان یونین أف جرنلسٹ کی نومنتخب کابینہ صوبے کے صحافیوں کو درپیش مساٸل کے حل میں متحرک کردار ادا کرٸے شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جاٸیں اتحاد اہلسنت پاکستان بلوچستان بھر میں پیشہ وارانہ صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کے بنیادی مساٸل کے حل کیلٸے انکے شانہ بشانہ ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں شہید ہونے والے 42 سے زاٸد صحافیوں کی اکثریت تحقیقی صحافت کے فقدان کے سبب جانی و مالی نقصان سے دوچار ہوٸی نومنتخب کابینہ بلوچستان یونین أف جرنلسٹ سینٸر و جونیٸر صحافیوں کی ذہنی و عملی تربیت کیلٸے ورکشاپس کا انعقاد کرکے انکی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انکو ملکی و بیرون ممالک میں اسکالر شپس کے وسیع مواقع فراہم کیٸے جاٸیں اتحاد اہلسنت پاکستان نومنتخب کابینہ سے توقع رکھتی ہے کہ کوٸٹہ سمیت اندرون بلوچستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں گے اور صوبے کے عوامی مساٸل اجاگر کرنے سمیت اداروں کو مستحکم کرنے کیلٸے کرپشن، بدعنوانی اور لوٹ مار کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں