اسلام آباد ،خود کو سرکاری ایجنسی کا افسر ظاہر کر کے سینیٹ میں اہم شخصیات کو بلیک میل کرنیوالے فراڈیئے کو گرفتار کرلیا گیا۔جعلی افسر سینیٹ میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر کئی اہم شخصیات کو لوٹ رہا تھا ، ملزم کیخلاف سینیٹ کے اعلی افسر کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انکوائری افسر محمد اکبر صدیق کے مطابق کہ دھوکہ باز شیگان جمشید (ر) میجر کا بیٹا ہے، ملزم نے سینیٹ میں اپنی ایک دوست خاتون کو نوکری بھی دلوائی۔ انکوائری افسر کے مطابق ایف آئی اے نے ملزم کو کروڑوں روپے کے فراڈ مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے ، ملزم ایجنسی کا جعلی کارڈ استعمال کرکے سینیٹ سیکرٹریٹ سے کام کرواتا رہا۔