اسلام آباد،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف (آج) جمعہ کوملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پریس کلبوں اور یونین کے دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پی ایف یو جے نے کہا تمام صحافی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سرکاری و غیرسرکاری تقریبات کی کوریج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بل پر حکومت، قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی تھی۔
پی ایف یوجے کے رہنمائوں نے کہا صدر زرداری نے ملاقات کا موقع دیئے بغیر بل پر دستخط کیے جو افسوس ناک ہے، تحریک آزادی صحافت کا آغاز کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کالے قانون کی منسوخی کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے کی کال دی جائے گی۔