دولت مشترکہ نے پاکستان میں موجود شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

دولت مشترکہ نے پاکستان میں موجود شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

شہری افغان سرحد کے قریبی علاقوں سمیت باجوڑ، بنوں، چارسدہ، خیبر، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، لوئر دیر، مہمند سمیت مختلف علاقوں کا سفر نہ کریں
اسلام آباد ،دولت مشترکہ نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی اور یورپی شہریوں کو افغان سرحد کے قریبی علاقوں سمیت مختلف علاقوں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی سرحد سے دس میل اندر تک پاکستانی علاقوں میں سفر سے گریز کیا جائے۔

ایڈوائزری میں باجوڑ، بنوں، بونیر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، لوئر دیر، مہمند، اورکزئی، پشاور، سوات، ٹانک اور شمالی و جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

برطانوی اور یورپی شہریوں کو مانسہرہ سے چلاس کے درمیان شاہراہ قراقرم، بٹگرام، بشام سٹی، داسو اور سجین کے سفر سے بھی گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں چترال، وادی کیلاش اور بلوچستان کے سفر سے بھی منع کیا گیا ہے۔

برطانوی سفارتی ذرائع کے مطابق ایسی سفری ہدایات معمول کا حصہ ہیں اور شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر وقتا فوقتا جاری کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں