اسلام آباد،فاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کیا رہی ؟وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی کارکردگی کا خو د جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا،وزارتوں ، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گئے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تمام وزارتو ں کو ہدایت نامہ جاری کردیاگیا ہے اور گزشتہ ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد بارے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ایک سال کے دورا ن دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے یہ سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وزارتو ں/اداروں کی طرف سے 12ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کی جائیں پالیسی میں تبدیلی ، ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ ، گورننس میں اضافہ پر بریف کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی،وزارتوں کو اس حوالے سے جواب دینا پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس سال 1 لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کر دے گی سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی۔