سکھوں کی نامور تنظیم سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیٰحدگی کا مطالبہ کر دیا

سکھوں کی نامور تنظیم سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیٰحدگی کا مطالبہ کر دیا

امریکا میں23مارچ سے ریفرنڈم کا آغاز کرنے کا اعلان
واشنگٹن،سکھوں کی نامور تنظیم سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیٰحدگی کا مطالبہ کر دیا، امریکا میں23مارچ سے ریفرنڈم کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت خالصتان تحریک کے رہنمائوں کے قتل کی منصوبہ بندی کررہا ہے، مودی حکومت امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنمائوں کو قتل کرنا چاہتی ہے، کینیڈا میں اس سے پہلے ہردیپ سنگھ نجار کو قتل کیا گیا۔گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ مجھے امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ٹرمپ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ بھارتی حکام سے فوری رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں