طلبا اساتذہ اور صحافیوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا ریاستی دہشتگردی ہے ،نواب رئیسانی

طلبا اساتذہ اور صحافیوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا ریاستی دہشتگردی ہے ،نواب رئیسانی

کوئٹہ..چیف آف ساراوان اور سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا بلوچ طلبہ سماجی کارکن صحافیوں اور اساتذہ کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا ریاستی دہشتگردی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو حِراساں کرنا بند کیا جائے ۔

سیاسی معاملات کو سیاسی عمل سے ٹھیک کرنا ہوگا اس کا حل صرف لاپتہ افراد کی بازیابی، حق حکمرانی اور اپنے وسائل پہ دسترس ہے انہوں نے کہا کہ سب نے بڑے چھوٹے لیڈروں کو کہتے ہوئے سنا ہوگا پچیس کروڑ عوام فیصلہ کر چکی ہے جو سب سے بڑا جھوٹ ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ آج اس کثیر القومی فیڈریشن میں ہر قوم اپنے معروضی حالات کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر رکھ کر اپنے اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں