جج یا جج ہو سکتا ہے یا بے ایمان، کوئی بے ایمان ہو تو وہ جج نہیں ہوسکتا،تقریب سے خطاب
سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی نے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ پر فراہمی انصاف کی بھاری ذمہ داری ہے،کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الہی قریب تر ہوتا ہے،ججز کوکسی کے بے گناہ جیل میں ہونے کو ہلکا نہیں لینا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہاکہ تمام ججز کو معلوم ہے کہ جیلوں میں کیا ہوتا ہے،تمام ججز نے اللہ تعالی کے ہاں پیش ہو کر جوابدہ ہونا ہے، ججز کیلئے ایماندار ہونا بنیادی جزو ہے، جج یا جج ہو سکتا ہے یا بے ایمان، کوئی بے ایمان ہو تو وہ جج نہیں ہوسکتا، اللہ کا خوف دل میں رکھیں اور دیانتداری سے فیصلے کریں، خدا کے واسطے انصاف کو نہ بگاڑیں،اگر جج بھی انصاف نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔