خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔

واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور ناکا بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمرود میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور جاں بحق ہونیو الے پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے پولیس اہل کار کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل عبدالخالق نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ڈیوٹی کے دوران شہید کانسٹیبل عبدالخالق کی فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں