پشین..بلوچستان کے علاقے پشین میں بائی پاس کے قریب ایک نجی ہسپتال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں7 افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا، جس سے ہسپتال کی دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
دھماکے کے نتیجے میں ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچاجبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔