اسلام آباد . وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔ افواج پاکستان اور عوام دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
بلوچستان میں امن ، خوشحالی اور ترقی کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جائیگا ۔ یو م یکجہتی کشمیر آج ملی جوش و جذبے سے بنایا جائے گا ، وزیراعظم نے ماہ صیام میں عوام کے لئے خصوصی رمضان پیکیج لانے کا بھی اعلان کیا ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے انہوں نے جمروت میں پولیو ٹیم پر حملے اور اس میں سپاہی کی شہادت کو افسوسناک قرار دیا اور کہا ملک سے انسداد پولیو کے لئے مہم کا آغاز کیا جا چکا ۔
حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف سیکیور ٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہاتے ہوے انہوں نے کہا قلات میں آپریشن کے دوران تئیس خوارج جہنم واصل ہوے جبکہ اس میں اٹھارہ جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔
دورہ کو ئٹہ کے دوران اس آپریشن میں زخمی ہو نے والوں کی عیادت کی ۔ اور زخمی جونوں کے حوصلوں کو بلند پایا ۔ یہ ہیں وہ شہید اور غازی جو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔ پو ری قوم شہدا کی ان قربانیوں کی معترف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے جوان ماضی میں کی گئی فاش غلطیوں کے ازالے کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔ ماضی میں سینکڑوں دہشتگردوں کو چھوڑا گیا ۔ جو آج ہمارے لئے وبال بنے ہوے ہیں۔ انہوں نے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرائی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے قربانیاں دینے والے قوم کے ہیروز ہیں۔ بلوچستان کا امن خراب کرنے والے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا یا جائے گا ۔
وزیر اعظم نے مہنگائی میں کمی کے حوالے سے کہا کہ مہنگائی کی شرح دو اعشاریہ چار فیصد پر آگئی ہے جو کہ نو ماہ کی کم ترین سطح پر ہے ۔ پوری کابینہ اس کے لئے مبارکباد کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا اب اب ہماری پوری کوشش معاشی ترقی اور گراوتھ پر ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب سے تاخیر ادائیگی پر تیل درآمد کرنے کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہوگئی تھی، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر ایک وفد نے کل پاکستان کا دورہ کیا ہے اور تیل کی درآمد پر ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت فراہم کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی سہولت کے نتیجے میں ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی، اب حوصلہ ملنا چاہیے اور سرمایہ کاری لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے ہزارہ ڈویڑن کے لیے 4کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے آبی منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، اس کے علاوہ ایس ایف ڈی فنڈ کی 4 کروڑ ڈالر کی گرانٹ سے کنگ سلمان ہسپتال بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا یوم یکجہتی کشمیر پورے ملی جذبے سے منائیں گے ۔ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی حمائت کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا ۔
انہوں نے دوصوبوں میں زرعی انکم ٹیکس کی منظوری کو ملکی معیشت کے لئے خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوے کہا کہ اب چاروں صوبوں میں زرعی انکم ٹیکس منظور ہو چکا جو کہ وقت کا تقاضہ تھا ۔
چاروں صوبائی وزرائے اعلی ، آصف علی زرداری ، بلاول اور میاں نواز شریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے اس مطالبے کو پورا کرنے میں تعاون فراہم کیا ۔
انہوں نے ماہ صیام میں عوام کے لئے ریلیف پیکیج لانے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ وزارت خوراک کو یوٹیلٹی سٹور کے بغیر رمضا ن پیکیج دینے کی ہدائت کی ہے جس کا مقصد عوام کو اس پیکیج سے حقیقی معنوں میں مستفید کرنا ہے ۔