سبی(نامہ نگار)سپورٹس گالہ 2025 اختتامی تقریب٬تقریب کے مہمان خاص بریگیڈئیرسبی سکاؤٹس(نارتھ)عمرالطاف ہوۓ فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم٬تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان(نارتھ)بریگیڈئیر
عمرالطاف کے خصوصی تعاون اور محکمہ ایجوکیشن٬میرچاکرخان رندیونیورسٹی٬گورنمنٹ گرلزڈگری کالج اور گرلزسکولز کی جانب سے سپورٹس گالہ 2025 کا انعقاد کیاگیا سپورٹس گالہ میں گرلزسکول سمیت میرچاکرخان رند یونیورسٹی اورگرلزکالج کی طالبات نے حصہ لیا سپورٹس گالہ میں تھروبال٬کرکٹ٬بیٹ مینٹن٬پیدل ریس ودیگرکھیل شامل تھے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج میں رنگارنگ سپورٹس گالہ تقریب انعامات تقسیم کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خاص بریگیڈئیرعمرالطاف اور انکی مسز ہوے تقریب میں کرنل شہزاد حسین٬کرنل شہریار٬کرنل حسن٬وائس چانسلرمیرچاکرخان رند یونیورسٹی جہان وش کریم٬اسسٹنٹ کمشنر منصورعلی شاہ٬ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی اصغرمگسی٬فوکل پرسن سپورٹس گالہ ٬انچارج سپورٹس گالہ ٬گرلزگائیڈانچارج شازیہ خرم٬گورنمنٹ گرلز کالج کے پرنسپل سمیت گرلزسکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی رنگارنگ تقریبات میں ایف سی پبلک سکول کی طالبات نے مہمان خاص کو ویلکم کیااور چاروں صوبوں کے ثقافت کو اجاکرکیا تقریب میں مسزبریگیڈئیرنے فاتح ٹیموں و دیگر میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں تقریب آنے والی طالبات نے ایف سی بلوچستان اور محکمہ ایجوکیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوۓ کہاہے کہ ایف سی بلوچستان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرہی ہے کھیلوں کے میدان سجانے سے نہ صرف طالبات کی حوصلہ افزائی ہوہی ہے بلکہ انکو جسمانی ورزش کرنے کا موقع ملاہے تقریب میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی بھی کیاگیا مسزبریگیڈئیرعمرالطاف کی سربراہی میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی میں شریک طالبات نے کشمیری جھنڈے اور بینرز اٹھاۓ ہوۓ تھے