🇵🇰 یومِ یکجہتی کشمیر – بولان میں عظیم الشان ریلی 🇵🇰

🇵🇰 یومِ یکجہتی کشمیر – بولان میں عظیم الشان ریلی 🇵🇰

بولان(نامہ نگار/رئیس فرحان جمالی)بلوچستان کے ضلع کچھی میں یوم کمشیر کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ اور ایس ایس پی رانا دلاور کی قیادت میں ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر میں ریلی نکالی گئی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے برآمد ہوئی ریلی کوئٹہ سبی قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے ایس پی آفس سے ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و ضلعے کے آفیسران اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھےڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم یکجا اور متحد ہے 5فروری یوم اظہار یکجہتی کمشیر کا دن منانا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ کشمیر پاکستانی عوام کے رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے ہم کشمیر کی آزادی تک ہر قسم قربانی کے لیے تیار ہیں گلگت سے لیکر کچھی تک پاکستانی عوام کشمیریوں اور پاک فوج کے ساتھ ہے کشمیری بھائی خود کو تنہا نہ سمجھیں انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر کے متعلق منظور کی گئی قرارداد پر عملدرآمد کرانے کے لیے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان اور پاکستان کے عوام کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پورے ملک میں ایک ہی وقت یوم کمشیر کا دن منانا کشمیری عوام سے یکجہتی کی زندہ مثال ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے جو کہ نیک شگون نہیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بنے گا پاکستانی کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ان مظالم اور بربریت کا نوٹس لے ضلعی انتظامیہ کچھی کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکہجتی کے لیئے بولان کی فضائیں بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھایں.

اپنا تبصرہ لکھیں