🌿🍃 موسمِ بہار شجرکاری مہم 2025 – پودا لگائیں، زمین سنواریں! 🌍💚

🌿🍃 موسمِ بہار شجرکاری مہم 2025 – پودا لگائیں، زمین سنواریں! 🌍💚

پودے لگانا صدقہِ جاریہ اور سنت نبوی ہے ہم سب کو گھر اور محلے میں ایک پودا لگانا چاہیے اور اسکی آبیاری بھی ضروری ہے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ ڈی ایف او غلام سرور پرکانی موسم بہار کی شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

بولان(نامہ نگار/رئیس فرحان جمالی)ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ اور ڈی ایف او غلام سرور پرکانی نے یوم کشمیر اظہار یکجہتی ریلی کے بعد ازاں ڈی سی آفیس ڈھاڈر میں سر سبز کچھی پاکستان و بلوچستان بنانے کے لئیے گول باغ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد واحد مینگل سمیت دیگر ضلعی آفیسران نے پودا لگایا شجر کاری مہم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ اور ڈی ایف او کچھی غلام سرور پرکانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ درخت قومی اثاثہ ہے پودا لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ بلکہ سنت نبوی بھی ہے پودا لگانا انسانی صحت کی بقاء کیلئے نہایت ضروری اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بہت اہم ہے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا دنیاوی زندگی کے فائدے کے ساتھ ساتھ ہماری آخرت میں بھی بہت بڑا فائدہ ہے نبیؐ کا ارشاد ہے کہ جس مسلمان نے کوئی درخت لگایا اوراسکا پھل آدمیوں یا جانوروں نے کھایا تو اس لگانے والے کیلئے صدقے کا ثواب ہے انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر ہماری مہم کامیاب نہیں ہوسکتی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگااور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہمیں اپنی پاک دھرتی سے محبت کا ثبوت دینا ہوگا جاری شجر کاری مہم مستقبل میں قوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی معاشرے کا ہر فرد ایک ایک پودا لگا کر اپنی آنے والی نسلوں کو تحفے کے طور پر پیش کریں اس موقع پر مزید غلام سرور پرکانی کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پانچ ہزار پودے مختلف محکموں اسکولوں کالجوں اور عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے اور پندرہ ہزار پودے زمیندار کسان سمیت عوام میں تقسیم کئیے جا رہے ہیں ضلع بھر میں موسم بہار میں بیس ہزار پودے شجر کاری مہم کا حصہ ہیں گرین پاکستان وکچھی بلوچستان بنانے کے لئیے ہماری نوجوان نسل کو آگے آنے کی انتہائی ضرورت ہے درختوں سے انسانیت حتیٰ کہ ہر سانس لینے والی مخلوق کی زندگی جڑی ہے ہم نیت کر لیں کہ صرف درخت نہیں لگانا اس کی دیکھ بھال بھی کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے وہ بھی اپنے ملک عظیم کو سرسبز و شاداب بنائے اور میڈیا اس ضمن میں ھمارے ساتھ تعاون کر کے عوام میں آگاہی مہم کے لئے شعور بیدار کرے انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر شجرکاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کیا جا سکتا آخر میں دعا کی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں