مکانگی روڈ پر شاہ ٹاور کے قریب ایک فرنیچر کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فائر سروسز عبد الحق خان اچکزئی کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام نے شہریوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔