قلات کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنگداس کے مقام پر ٹریفک حادثہ، چار افراد لقمہ اجل بن گئے

قلات کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنگداس کے مقام پر ٹریفک حادثہ، چار افراد لقمہ اجل بن گئے

قلات.بلوچستان کے ضلع قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنگداس کے مقام پر ٹریفک حادثہ، چار افراد لقمہ اجل بن گئے، نعشیں ہسپتال منتقل، تین نعشوں کی شناخت ہوگئی جبکہ ایک کے ورثا کی تلاش جاری.

تفصیلات کے مطابق N25 خونی شاہراہ پر ایک کار گاڑی میں سوار چار افراد کراچی سے کوئٹہ کی طرف جارہے تھے کہ سنگداس کے مقام پر کار گاڑی اور ٹریلر کے مابین خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے.

اطلاع ملتے ہی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر نعشوں کی شناخت غلام سرور ولد فقیر محمد سکنہ کلی چلتن سریاب روڈ کوئٹہ، سردار محمد ولد جان محمد کلی چشمہ اچوزئی ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ، عبدالطیف ولد عںدالواجد سکنہ کلی شیخان مستونگ کے نام سے ہوئی جبکہ چوتھے کی شناخت شفیق الرحمن ولد حاجی سیف الرحمن کے نام سے ہوئی.

تاہم اسکے رہائشی پتہ و ورثا کے بارے معلوم نہ ہوسکی حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی اور چاروں مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں کار گاڑی کو کاٹ کر نکالی گئی پولیس و ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ اور مستونگ سے ہے، پولیس نے ٹریلر گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر قبضے میں لے لیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں