آئی ایم ایف کا وفاق کے اخراجات پر مانیٹرنگ سیل بنانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا وفاق کے اخراجات پر مانیٹرنگ سیل بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد.آئی ایم ایف نے وفاق کے اخراجات پر مانیٹرنگ سیل بنانے کا مطالبہ کردیا جبکہ کسی بھی منصوبے کیلئے جاری فنڈز کے مکمل استعمال تک مزید فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم نے بجٹ اخراجات کیلئے استعمال ہونے والی ہر رقم کا ریکارڈ طلب کرلیا، یہ مطالبہ پبلک فنانس مانیٹرنگ سسٹم کی تشکیل کے لیئے کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پبلک فنانس کی ٹیم کی جانب سے آئی ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم کو بریفنگ کے بعد یہ مطالبہ کیا گیا، مانیٹرنگ سیل کا مطالبہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ کے مشکوک استعمال پر کیا گیا ہے، اس ضمن میں آئی ایم ایف اپنے تحفظات کا اظہار متعدد بار کرچکا ہے۔ذرائع کے مطابق پبلک فنانس مانیٹرنگ سسٹم کو موثر بنانے کا بھی بار بار کہہ چکا ہے، مانیٹرنگ سسٹم گورننس اور بجٹ کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیئے لازمی قرار دیا ہے، اس ضمن میں موثر ماڈل اختیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، کسی بھی منصوبے کیلئے جاری فنڈز کے مکمل استعمال تک مزید فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، ترقیاتی فنڈز کی ریلیز کا نیا سسٹم تشکیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سسٹم مانیٹرنگ کو فعال بنانے کے لیئے لازم قرار دیا گیا،مانیٹرنگ کے ذریعے سامنے آنے والی ہر بے قاعدگی آئی ایم ایف کو رپورٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔آئندہ بجٹ کی تشکیل اور اخراجات کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم کو منسلک کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں