ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، پرتپاک استقبال کیاگیا، مسلح افواج کے دستے کا گارڈ آف آنر پیش

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، پرتپاک استقبال کیاگیا، مسلح افواج کے دستے کا گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد÷÷ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی پی ایم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا، مہمان صدر کیلئے پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ ترک صدر کے دو روزہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس پہنچنے وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول کا فقید المثال استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔مہمان صدر کو سلامی کے چبوترے پر لایا گیا جہاں دونوں ممالک کا ترانہ بجایا گیا جس کے بعد ترک صدر کو مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، رجب طیب اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی مصافحہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو فرداً فرداً تمام کابینہ اراکین کا تعارف کرایا، وزیراعظم نے ترک صدر کے ہمراہ آئے اعلیٰ سطح وفد سے فرداًفرداً مصافحہ کیا، مہمان صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطہ میں پودا بھی لگایا، اس موقع پر ملکی سلامتی اور پاک ترک تعلقات اور دونوں ملکوں کے استحکام کیلئے دعا کی گئی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں پاک فضائیہ کی جانب سے خصوصی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا، ایف 16 طیاروں کی فارمیشن نے معزز مہمان کو سلامی دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں