جھگڑا اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوا،ایک دوسرے پر غداری کے الزامات لگائے
راولپنڈی ۔۔اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہفتہ کے روز جھگڑا اس وقت ہوا جب دونوں اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر کی اندرونی جانب موجود تھے کسی بات پر تکرار ہونے پر بات بڑھ گئی اور فواد چوہدری نے شعیب شاہین پر الزام لگایا کہ تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو اور 5/5 ہزار روپے میں بک جاتے ہو تمہاری وجہ سے آج عمران خان اور تحریک انصاف کو شدید نقصان پہنچا ہے جس پر شعیب شاہین نے انہیں غدار کہتے ہوئے کہا تم اپنے کام سے کام رکھو تمہیں ہمارے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں جس پر فواد چوہدری نے یکدم بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ دے مارا جس پر شعیب شاہین تھپڑ کی شدت سے زمین پر گر گئے اور ان کے بازو پر چوٹ لگی جس پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں اس موقع پر جیل اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو ایک دوسرے سے بمشکل الگ کیا جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے جبکہ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے شعیب شاہین کو بھی اپنے دفتر میں بلا لیا تاہم بتایا گیا ہے کہ شعیب شاہین نے فواد چوہدری کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے جھگڑے کے موقع پر موجود تحریک انصاف کی خاتون رہنما نادیہ خٹک نے کہا کہ فواد چوہدری کو یہ کچھ نہیں کرنا چاہئیے تھا فزیکلی طور پر انہوں نے جو کیا بہت برا کیا شعیب شاہین کو انہوں نے مارا وہ زمین پر گر گئے جو بھی اختلاف ہوں وہ زبانی کلامی ہونے چاہئے لیکن مارنا نہیں چاہئیے تھا شکر ہے ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی وہ زمین سے اٹھے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے یاد رہے کہ بیرسٹر شعیب شاہین سابق چیئرمین کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ فواد چوہدری جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ہیں۔