بھارتی فضائیہ کا خواب، مودی سرکار کی کرپشن کی نذر

بھارتی فضائیہ کا خواب، مودی سرکار کی کرپشن کی نذر

نئی دہلی۔امریکہ سے ایف 35 طیاروں کے ساتھ رواں برس 114 جدید لڑاکا طیاروں کے حصول کا سپنا دیکھنے والی بھارتی فضائیہ مودی سرکار کی کرپٹ پالیسیوں کی نذر، تیجس طیاروں کا پہلا آرڈر بھی پورا نہ کرنے والی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ بھارت کی جگہ ہنسائی کا باعث بن گئی۔

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ بھارت کی فضائی طاقت اور ہوائی دفاع کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے،مودی سرکار کی کرپشن سے جہاں بھارت کے کئے اہم شعبے متاثر ہوئے وہاں بھارتی فضائیہ بھی بدنام ہو چکی ہے۔حال ہی میں بھارتی فضائی کے چیف ائیر مارشل اے پی سنگھ کے بیان کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ایرو انڈیا میں ایچ اے ایل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایئر چیف مارشل سنگھ کا کہنا تھا کہا کہ وہ اب اس کمپنی پر اعتماد نہیں کرتے۔تیجس ایم کے ون اے کی فراہمی میں تاخیر پر ایئر چیف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ایک بھی طیارہ مقررہ تاریخ تک تیار نہیں ہو سکا کیونکہ اسکی مینوفیکچرنگ حکومت کی جانب سے تاخیر کا شکار ہے ۔

بھارتی ائیر چیف کا کہنا تھا کہ ان کے لئے مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا ناممکن ہے کیونکہ یہ حکومت کے دفاعی منصوبوں پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈ ان انڈیا بھارتی لڑاکا طیاروں کی مینوفیکچرنگ میں ناقص مواد استعمال کیا جاتا ہے جو بعد میں حادثات کا سبب بنتا ہے۔مودی سرکار بھارتی فضائیہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں بری طرح ناکامی ہو چکی ہے جس سے دفاعی صنعت کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں