Capture 1

چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد۔۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ بیجنگ کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے ۔چینی سرکاری میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے بہت متاثر کیا ، چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔چینی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ یہ خطے میں استحکام کا ذریعہ ہے، چین کی ترقی دنیا کیلئے مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی وہ بیجنگ آئے، تو انھوں نے شہر میں واضح تبدیلی دیکھی، بطور پڑوسی ملک ہمیں چین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف امن مذاکرات پر یقین ہے، بلکہ چین کیساتھ دوستی پربھی اعتماد ہے۔

انہوں نے چینی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں استحکام کا ذریعہ ہے، انہوں نے پاک چین دوستی، اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزیدگہرا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پاک چین دوستی،اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں