راولپنڈی ۔۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کنٹرولڈ ٹرائل چلایا جارہا ہے۔وکلاء اور صحافیوں میں پک اینڈ چوز کرکے اندر بھیجا جاتا ہے۔ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کی ہے‘بانی نے کہا ہے یہ اوپن خطوط ہیں سب کیلئے ہیں‘ یہ وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہئے‘بانی نے رمضان المبارک کے بعد بھر پور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔
ثناء اللہ مستی خیل کو سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہربانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ آج جھوٹے کیسز کی سیریز کے ایک اور کیس جی ایچ کیو کیس کی سماعت تھی۔جنہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی انکے خلاف نو مئی کا کوئی کیس نہیں چلا۔
آج بھی سرکاری گواہان کو پیش کیا گیا۔اڈیالہ جیل میں کنٹرولڈ ٹرائل چلایا جارہا یے۔وکلاء اور صحافیوں میں پک اینڈ چوز کرکے اندر بھیجا جاتا ہے۔ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کی ہے۔بانی نے اپنے تینوں خطوط کا اعادہ کیا ہے۔بانی نے کہا ہے یہ اوپن خطوط ہیں سب کیلئے ہیں۔بانی نے کہا ہے یہ وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہئے۔بانی نے کہا ہے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کا سدباب کرنا ہوگا۔بانی نے کہا ہے عدلیہ کو کرش کیا گیا ہے۔بانی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ نے اغواء قرار دیا ہے۔
بانی نے کہا آزاد جج کبھی کوئی متنازعہ ریمارکس نہیں دیتے۔نو مئی کو بانی کی گرفتاری کے وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا ہوا سب نے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نو مئی پر اسی لئے جوڈیشل کمیشن مانگ رہے ہیں۔ہمارا موقف ہے نو مئی فالس فلیگ آپریشن تھا۔ہم ریاست سے آئیں اور قانون کے مطابق انصاف مانگتے ہیں۔ملٹری کورٹس کا کیس سننے والے سپریم کورٹ کے بنچ کے ریمارکس سے متفق نہیں ہیں۔
پاکستان میں پی ٹی آئی کے خلاف چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔انسانی حقوق پامالی کیس کو دنیا کے سامنے لانے کی وجہ رول آف لاء کی نفی ہے۔ہم بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔آزادی میڈیا اور آزاد عدلیہ ریورس ہوچکے ہیں۔ملک میں انٹرنیٹ بند ہے کون یہاں سرمایہ کاری کرے گا۔پاکستان تحریک انصاف رول آف لاء کا مطالبہ کرتی ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کے بعد ملک کو 45 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔فارم 47 کے کندھوں پر چڑھ کر حکومت قائم کی گئی ہے۔بانی نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔بانی نے ماہرنگ بلوچ سے بھی رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔بانی نے رمضان المبارک کے بعد بھر پور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔ثناء اللہ مستی خیل کو سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔