اسلام آباد ۔۔تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات میں دلچسپی نہ ہونے کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماسینیٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے کہ ہمیں مذاکرات منظور نہیں، حکومت سے مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، اب اگر حکومت مذاکرات پر بیان بازی کرنا چاہتی ہے تو اس کی مرضی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کچھ مانگا نہیں ہے، اگر حکومت ہمارے پہلے دو مطالبات تحریری طور پر تسلیم کرلیتی ہے تو معاملہ واپس بانی تک لے جا سکتے ہیں، بانی سے پوچھ سکتے ہیں کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں یا نہ کریں۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں تو پھر ہمیں بھی کوئی دلچسپی نہیں، سینیٹر علی ظفر خرابیوں پر نصیحت کے لیے کھلا خط لکھنا سابق وزیراعظم کا حق ہے،سابق وزیراعظم نصیحت دے رہے ہیں کہ ان خرابیوں کو درست کریں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کھلا خط لکھنے کا اپنا حق استعمال کرتے رہیں گے، کھلے خط کے جواب کی امید اور توقع نہیں ہوتی۔