خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 15 خارجی دہشتگرد ہلاک‘4جوان بہادری سے لڑتے شہید

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 15 خارجی دہشتگرد ہلاک‘4جوان بہادری سے لڑتے شہید

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 15 خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے،کارروائیاں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری،سعید عرف لیاقت اور بلال شامل تھے۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں ہفتہ کو 15 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے چار جوان شہیدہوگئے۔

شہدا ء میں لیفٹینینٹ محمد حسن اشرف ُ نائب صوبیدار محمد بلال،سپاہی فرحت اللہ اور اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 9 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری،سعید عرف لیاقت اور بلال شامل تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی۔ میران شاہ میں ہونے والی کارروائی میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹنٹ محمد حسان اشرف شہید ہوگیا۔ لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی عمر 21 اور تعلق لاہور سے تھا

لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بے جگری سے جام شہادت نوش کیا ۔دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 سپاہیوں نے بھی جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا ۔شہید ہونے والے سپاہیوں میں نائب صوبیدار محمد بلال شامل ہیں۔ نائب صوبیدار محمد بلال شہید کی عمر 39 برس تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا ۔سپاہی فرحت اللہ شہید کی عمر 27 برس اور تعلق لکی مروت سے تھا ۔سپاہی ہمت خان شہید کی عمر 29 سال اور تعلق ضلع مومند سے تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں