کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے چندہ اکٹھاکرنے کے مجرموں کو 5،5 سال قید کی سزا

کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے چندہ اکٹھاکرنے کے مجرموں کو 5،5 سال قید کی سزا

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کیلیے چندہ اکٹھا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدثر اور اسماعیل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے۔

دونوں ملزمان کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکٹھا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے چندے کی رقم اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی تھیں۔ ملزمان کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں