امریکا سے مزید 277 بھارتی ڈی پورٹ کر دیئے گئے

امریکا سے مزید 277 بھارتی ڈی پورٹ کر دیئے گئے

دوسری پرواز آج رات اور16 فروری کو تیسری پرواز مزید 157 بھارتی تارکینِ وطن کو لے کر بھارت پہنچے گی

واشنگٹن ..امریکا نے مزید بڑی تعداد میں بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ڈی پورٹ کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 120 بھارتی غیر قانونی تارکین وطنِ کو لے کر خصوصی پرواز آج رات بھارت پہنچے گی جبکہ 16 فروری کو تیسری پرواز مزید 157 بھارتی تارکینِ وطن کو لے کر بھارت پہنچے گی۔

اس سے قبل 5 فروری کو 104 غیر قانونی تارکینِ وطن امریکی طیارے میں بھارت پہنچے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ڈی پورٹ افراد غیر قانونی طور پر ڈنکی روٹس کے ذریعے امریکا میں داخل ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں