اسلام آباد ۔۔سپریم کورٹ کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ُبینچ نمبر دو جسٹس منصور علی شاہ جسٹس عقیل احمد عباسی اوربینچ نمبر تین جسٹس منیب اختر جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہے۔
بینچ چار جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق ‘بینچ پانچ جسٹس اطہر من اللہ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد گھیبہ ‘بینچ چھ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد ‘بینچ سات جسٹس مسرت ہلالی جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم ‘بینچ آٹھ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن اوربینچ نو جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 18 سے 20 فروری تک سماعت کرے گا۔