ریکٹر سکیل پر شدت 4.8ریکارڈ ، مرکز کوہ ہندوکش ، افغانستان تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 17کلو میٹر تھی،لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
اسلام آباد، پشاور، مظفر آباد ۔۔جڑواں شہروں اسلام آباد ، راولپنڈی،خیبرپختونخوا اور آزاد جموںکشمیر کے متعدد علاقوں سمیت مری ، ایبٹ آباد ، چکوال میں زلزلے کے شدیدجھٹکے ،شہری خوف کے مارے کلمہ طیبہ پڑتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی جھٹکے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کامرکز کوہ ہندوکش ، افغانستان تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 17کلومیٹر تھی۔ مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق سے 8کلو میٹر دور تھا ۔
زلزلے کے جھٹکے جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ، مری، سوات ، مالاکنڈ، چکوال ، آزاد جموںوکشمیر کے علاقوں ْ میر پور ، بھھبر ، سماہنی ، چکوٹھی میں بھی محسوس کئے گئے ۔
شدید زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا ۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی بھی قسم جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔