بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران متعددسرکاری املاک پر حملے ایف سی ، لیویز اور پولیس کے 5 تھانوں اور چوکیوں پر حملے ہوئے ہیں جن میں چار اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں .
تفصیلات کے مطابق کیچ میں پاک ایران بارڈر کے قریب پہاڑی پر قائم ایف سی دشت سکاوٹس کی 125 ونگ کی چوکی کو نشانہ بنایا گیاحملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا، جس کے بعد فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ہے جس میں تین اہلکار لمیر، رانا زاہد اور گل سنت جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ۔
زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقہ توغو چھپر میں اتوار کی صبح لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار شدید زخمی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا .
لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چوکی توغو چھپر پر حملہ کیا دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا حملے کے نتیجے میں ایک لیویز کانسٹیبل علی نواز لانگو شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل غلام علی ولد گل محمد، محمد ایوب ولد واحد بخش اقوام لانگو شامل ہیں
واقعہ اتوار کی صبح بوقت تقریبا 5 بجے پیش آیا لیویز جوانوں کی جوابی کارروائی سے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی آواران کے علاقے مشکے میں پولیس اور پولیس تھانوں بیک وقت عسکریت پسندوں نے حملے کیے۔
گیٹ پر تعینات ایک پولیس سے اسلحہ چھین لیا تاہم مزاحمت کی وجہ سے حملہ آور پولیس اور لیویز تھانوں کے اندر داخل نہ ہوسکے حملہ آوروں نے چار کلومیٹر دور پر ایک موبائل ٹاور کو بھی نذر آتش کردیا اور حفاظت کے لیے تعینات لیویز اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔