معمرچینی شہری کی زندگی بچانے پر دو پاکستانی طالب علموں کو خراج تحسین

معمرچینی شہری کی زندگی بچانے پر دو پاکستانی طالب علموں کو خراج تحسین

شنگھائی .چین کی گنان میڈیکل یونیورسٹی کے دو پاکستانی طالب علموں یوسف خان اور محمد رفیع اللہ جواد کو شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر اچانک طبی ایمرجنسی کا شکار ہونے والے معمر شخص کی زندگی بچانے کیلئے جرات مندانہ اور فلاحی اقدامات پر سراہا گیا ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ واقعہ شنگھائی سونگ جیانگ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں یوسف اور جواد نے شنگھائی کے سفر کے دوران دیکھا کہ ایک بزرگ شخص زمین پر بے ہوش پڑا ہوا ہے، فوری ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے وہ فوری طور پر اس کی مدد کے لئے پہنچے، اس شخص کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے اسے غیر فعال پایا، وہ سانس نہیں لے رہا تھا، اس کی نبض بی ہلکی چل رہی تھی ، وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یوسف نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن(سی پی آر)اور منہ سے سانس شروع کردی جبکہ جواد نے اس شخص کی حالت کی نگرانی کرکے مدد کی۔ سی پی آر کے چار چکر لگانے کے بعد، بزرگ شخص کو آہستہ آہستہ ہوش آ یا اور اس نے دوبارہ سانس لینا شروع کر دیا، دونوں طالب علم اس کے ساتھ رہے اور اس کے استحکام کو یقینی بنایا جب تک کہ ایمبولینس اسے مزید طبی دیکھ بھال کیلئے ہسپتال لے جانے کے لئے نہیں پہنچی۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان کے فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل نے انہیں موقع پر موجود عینی شاہدین، پولیس افسران اور طبی عملے کی طرف سے وسیع پیمانے پر سراہا۔ بہت سے لوگوں نے ان کی ہمت، تحمل اور طبی مہارت کی تعریف کی، جو اس شخص کی زندگی بچانے میں اہم ثابت ہوئی۔ پاکستان کے صوبے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے یوسف اور جواد جنوبی چین کی گنان میڈیکل یونیورسٹی سے کلینیکل میڈیسن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اخلاقیات پر یونیورسٹی کی توجہ نے ہمیشہ ہمیں اچھے کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔ یہاں ہمارے میڈیکل اسٹڈیز نے ہمیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور نازک حالات میں زندگیاں بچانے کے لئے علم اور مہارت سے لیس کیا ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق واقعے کے دوران پہلی بار سی پی آر کرنے والے یوسف نے ایک زندگی بچانے میں کامیاب ہونے پر بے حد فخر اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہازندگیاں بچانا ہر ڈاکٹر اور میڈیکل طالب علم کا مقدس فرض ہے، اور میں اسی طرح کی کسی بھی صورتحال میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دوبارہ ایسا کروں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں