اسلام آباد ،کراچی..پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔مرحوم کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ، مرحوم کی نماز جنازہ کنری، ضلع عمرکوٹ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی ،نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213، ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
وہ 1993 سے 2024 تک چھ بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور مختلف اہم سیاسی و پارلیمانی امور میں نمایاں کردار ادا کیا۔،صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر سیاست دان نواب یوسف تالپور کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی ملک کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے
،انہوں نے مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کی ،اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں یوسف تالپور کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے خاندان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ہے،سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے بھی یوسف تالپور کے انتقال پر دکھ کا ااظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ نواب یوسف تالپور پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ کے ترجمان کے مطابق، مراد علی شاہ نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہیاور ان کے لیے مغفرت کی دعا کی۔