ؐکراچی۔۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ممبر صوبائی اسمبلی سہیل انور سیال کی رہائش گاہ آمد، سہیل انور سیال سے ان کے چچا ڈاکٹر ذوالفقار سیال کی وفات پر اظہار افسوس کیا،دعائے مغفرت، فاتحہ خوانی کی ۔
صدر مملکت نے ادب کے شعبے میں مرحوم ذوالفقار سیال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔