اپوزیشن قیادت کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات

اپوزیشن قیادت کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات

عدالتی اصلاحات پر چیف جسٹس اور اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت

ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے کارکنوں اور قیادت کے خلاف کیسز پر چیف جسٹس کو تحفظات سے آگاہ کیا، اعلامیہ

عدالتی اصلاحات پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے وزیراعظم نے عدالتی اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،چیف جسٹس

اسلام آباد ۔۔ اپوزیشن قیادت کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات،عدالتی اصلاحات پر چیف جسٹس اور اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت۔

ملاقات کے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی وفد کی ملاقات چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر ہوئی چیف جسٹس نے وزیراعظم سے بھی اصلاحاتی ایجنڈے پر بات کی تھی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے کارکنوں اور قیادت کے خلاف کیسز پر چیف جسٹس کو تحفظات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے وزیراعظم نے عدالتی اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے وکلا برادری، شہریوں اور ضلعی عدلیہ کی تجاویز موصول ہوچکی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن وفد کی جانب سے علی ظفرکا کہنا تھا کہ ہمارے کیسز جان بوجھ کر مختلف عدالتوں میں ایک ساتھ مقرر کیے جاتے ہیں وکلا کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جلسے جلوسوں پر قدغن لگائی جا رہی ہے معیشت کی بہتری کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے وکلاء￿ پر دہشت گردی کے مقدمات تشویشناک ہیں عدالتی اصلاحات پر تجاویز دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں