کوئٹہ میں جی این این بیورو کی بندش، متعدد صحافی بےروزگار

کوئٹہ میں جی این این بیورو کی بندش، متعدد صحافی بےروزگار

کوئٹہ: جی این این بیورو کی بندش، متعدد صحافی بےروزگار

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جی این این نیوز کا بیورو آفس بند کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل شہر میں بول نیوز، 24 نیوز اور دیگر کئی چینلز بھی اپنے بیورو دفاتر بند کر چکے ہیں، جس سے درجنوں صحافی، کیمرہ مین اور دیگر اسٹاف بیروزگار ہو چکے ہیں۔

میڈیا انڈسٹری میں جاری بحران کے باعث کوئٹہ میں تین درجن سے زائد میڈیا ورکرز روزگار سے محروم ہو چکے ہیں، جس پر صحافتی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا ہاؤسز کی بندش کے باعث بلوچستان میں صحافتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ مقامی صحافیوں کے لیے روزگار کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں۔

صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ میڈیا انڈسٹری کے بحران کی بنیادی وجوہات مالی مشکلات، اشتہارات کی کمی اور دیگر عوامل ہیں، جن کی وجہ سے کئی چینلز اپنے بیورو دفاتر بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ صحافی برادری نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میڈیا انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے اقدامات کریں، تاکہ صحافیوں کا روزگار محفوظ رہے اور عوام کو آزاد اور مستند خبروں کی ترسیل جاری رکھی جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں