اسلام آباد۔۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشری بی بی کے سعودی عرب بارے بیان پر کہا ہے کہ اہلیہ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے اکائونٹ پر کی گئی تفصیلی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 24نومبر غلامی سے نجات کا دن ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی پاسداری اور انسانی حقوق معطل ہیں جس وجہ سے پوری قوم کا باہر نکل کر قربانی دینا نا گزیز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ بہادر شاہ ظفر کی طرح موت تک غلامی کا طوق پہننا ہے یا ٹیپو سلطان کی طرح مرتے دم تک آزادی کا سہرا پہننا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات ہیں، جب وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو مجھے سب سے پہلی کال سفارتخانے کے ذریعے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آئی، ہمارے دور میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا تاریخی دورہ بھی کیا،ہماری حکومت کے خاتمے سے دو ہفتے قبل او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جو سعودی عرب کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی،سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر قوم کی توجہ بٹانے کی ناکام کوشش نہ کی جائے، اہلیہ نے سعودی عرب کا نام نہیں لیا،ہماری حکومت کے خلاف تمام سازشوں میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا،میں نے اس وقت بھی چیف جسٹس اور جنرل طارق خان کے ذریعے سازش کی تحقیقات کروانے کی کوشش کی مگر جنرل باجوہ نے ایسا نہیں ہونے دیا اگر تب شفاف تحقیقات ہو جاتیں تو سچ کھل کر سامنے آ جاتا۔عمران خان نے کہا کہ بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بطورِ اہلیہ انہوں نے احتجاجی کال کے حوالے سے قوم تک میرا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا کہنواز شریف کیلئے مشرف دور میں کلثوم نواز بھی نکلی تھیں مگر اس نے ڈکٹیٹر ہوتے ہوئے بھی خاتون کو جیل میں نہیں ڈالا تھا مگر بشری بی بی کو 9ماہ جھوٹے مقدمات میں قید میں ڈالا گیا۔انہوں نے زور دیا کہ قوم اپنی توجہ 24نومبر کے احتجاج پر رکھے، انشاللہ فتح آپ کی ہو گی۔ ٹوئٹ کے آخرمیں درج تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔