بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کے لیے ریکارڈ کروایا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومتی وفد سے بات چیت سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج رات کو ہونے کا امکان ہے۔بانی پی ٹی آئی سے منظوری کے بعد حکومتی ٹیم کو ان کے آپشنز پر جواب دیا جائے گا، حکومت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ بنانے کی پیشکش کی ہے۔پی ٹی آئی وفد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی اور یہ 40 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے احتجاج اور حکومت کی طرف سے آپشنز سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔پی ٹی آئی وفد نے احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی۔ واضح رہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا خصوصی انتظام کیا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔