وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے،بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کر کے آئی ہیں، ریاست فسادیوں کے مقاصد پورا نہیں ہونے دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کر کے آئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرایہ کے لوگوں کو فرنٹ پر لایا گیا، یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 9 مئی کے مقاصد یہ لوگ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،پولیس اور رینجرز کے شہداء کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ بیلاروس کے صدر کے دورے کو یہ سبوتاژکرنا چاہتے ہیں، ریاست فسادیوں کے مقاصد پورا نہیں ہونے دے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج کے لئے کوئی نہیں نکلا، شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ لوگ ملکی ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، ملک دشمن عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے رویئے پر کہا کہ خون خرابے کے بغیر ان کا گزارہ نہیں ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم تو پاکستان پر جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں، بہت آسان ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں، ملک دشمن ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے عمل کا ردعمل آئیگا، یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، آپ کا ملک دشمن نظریہ ہے۔عطاتارڑ نے کہا کہ بشری بی بی ڈی چوک خود پہنچیں، یہ چاہتے ہیں کہ کوئی سانحہ رونما ہوجائے، ریاست فسادیوں اور انتشاریوں کا مقصد پورا نہیں ہونے دیگی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔