جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر وسینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قلات کے صوبائی حلقے پر الیکشن میں تاخیری حربہ قبول نہیں ہے بارہا الیکشن کی التوا کی درخواستوں سے صاف ظاہر ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے مدمقابل شکست ہی ہوگی مدمقابل امیدواروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ سیاسی میدان میں انتخاب کے زریعے عوام کے ووٹ کا خیال رکھیں اس بابت حلقے کے عوام کو حق نمائندگی دیں ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میںسینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سیاسی تناؤ کو ختم کرنے کیلئے قوم کو اصلاح پسند ،باصلاحیت اور صالح قیادت کی ضرورت ہے بدقسمتی سے پچھلے ایک دہائی سے سیاست میں عدم برداشت پروان چڑھا ہے جمعیت علماء اسلام سیاست میں شرافت اور شاہستگی کے قائل ہے سیاسی میدان میں جس طرح کا روایہ روا رکھا جاتا ہے اسکی ردعمل میں تلخی اور عدم برداشت ہی سر اٹھائے گا ہم نے ہر دور میں اپنے کارکنوں کی بہترین رہنمائی کی ہے جس کیلئے وقتا فوقتا تربیتی کنونشنز کا انعقاد کیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کی حل باہمی اتفاق اور مشاورت میں سمجھتے ہیں لوگوں کو زیادہ دیر خوشنماء اور جذباتی نعروں سے نہیں ورغلایا جاسکتا ہے بلکہ عملی طور پر میدان میں کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کسی کے تابع نہیں ہے ہم اپنے منشور اور باہمی مشاورت سے آگے کے لائحہ عمل طے کریں گے قائد جمعیت اس وقت وطن عزی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں زاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی وقار اور مفادات کی جنگ لڑنی ہوگی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس