کیچ ،سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل ٹیم پر دھماکہ ،ایک اہلکار شہید ،دو زخمی

کیچ ،سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل ٹیم پر دھماکہ ،ایک اہلکار شہید ،دو زخمی

کوئٹہ۔۔ضلع کیچ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم پر دھماکہ ایک اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو ضلع کیچ کے علاقے تربت میں آبسر کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سپاہی شاہد رمضان شہید جبکہ دو اہلکار شمس اور امان اللہ زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسزنے لاش اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں