بلوچستان اسمبلی ، معذور،یتیم اوربیوائوں کی فلاح وبہبود سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

بلوچستان اسمبلی ، معذور،یتیم اوربیوائوں کی فلاح وبہبود سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

بلوچستان اسمبلی نے معذور،یتیم اوربیوائوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اقدامات سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ جمعرات کے روز اسپیکربلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی کی ww زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جانب سے قرارداد پیش کی کہ بلوچستان میں معذور ،یتیم اور بیوائیں یہ معاشرے کی ایسے کمزور طبقات ہیں جو اس وقت بھیک مانگنے پر مجبور ہیں اور ان کی سرپرستی کرنے والا کوئی نہیں ہے مہنگائی کے اس دور میں صحت مند لوگ گزارہ کرنے سے قاصر ہیں ان کی کیاحالت ہوگی۔محکمہ زکوةٰ ،محکمہ بیت المال، محکمہ سوشل ویلفیئر وغیرہ اداروں کی موجودگی کے باوجود وسائل کی تقسیم ،حقیقی ضرورت مندوں کو نہیں ہورہی ہے ۔اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی معذور ،یتیموں اور بیوائوں کی بڑی تعداد آج بھی محروم ہیں لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتاہے کہ وہ صوبہ میں معذور ،یتیم اور بیوائوں کی فلاح وبہبود کی بابت خصوصی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائیں تاکہ ان کیلئے مختص فنڈز کی تقسیم حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچ سکے ۔بعدازاں قرارداد کومتفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں