وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر، سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس رفیق بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔*اجلاس کو بتایا گیا کہ سریاب روڑ ، ریڈیو پاکستان روڑ پر کام مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ ماہ کے شروعات میں ان سائٹس کا افتتاح کردیا جائے گا، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے اجلاس کو بتایا کہ گاہی خان چوک اور کسٹم ایریا سریاب کے مقامات پر جاری مواصلاتی پروجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ جبکہ اندرون شہر سڑکوں کی بہتری کے بیشتر منصوبوں کو مکمل کرلیا گیا ہے، وزیر اعلی بلوچستان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے مطلوب فنڈز کے اجرا کے احکامات جاری کئے اور زیر تکمیل سڑکوں کے منصوبوں کی پائیداری کے پیش نظر شولڈرز کی تعمیر کے لیے اضافی چار کروڑ روپے کے اجرا کا بھی حکم دیا وزیر اعلی بلوچستان نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پورے صوبے کا چہرہ ہے جسے خوبصورت بناکر شہری سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ائیر پورٹ روڑ کا علاقہ مواصلاتی درجہ بندی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ذمہ داری ہے تاہم اگر این ایچ اے توجہ نہیں دیتا تو ہم چپ نہیں بیٹھ سکتے ، ائیر پورٹ روڑ کی بہتری کا منصوبہ صوبائی وسائل سے کریں گے اور ائیر پورٹ روڑ تا بی اے مال سڑک کی کارپیٹنگ عالمی سطح کی کریں گے اور اس کے لئے پیشکشوں کی طلبی بھی عالمی معیار کے مطابق ہوگی ، ائیر پورٹ روڑ پر یکساں تعمیراتی معیار اور شجرکاری کرکے اسے خوبصورت بنائیں گے تاکہ باہر سے آنے والے لوگوں کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے متعلق کوئی منفی تاثر نہ ملے ، ائیر پورٹ روڑ پر تمام وائرنگ اور یوٹیلیٹی سہولیات کے کنکشن انڈر گراونڈ بنائے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ ڈبل ریلننگ تعمیر ہوگی تاکہ ہر طرح کی آمد و رفت سہل طریقے سے ہوسکے ، وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ائیر پورٹ روڑ کی خوبصورتی کے لئے قابل عمل منصوبہ تشکیل دیکر دو ہفتوں میں جامع رپورٹ پیش کی جائے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو اعلی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بتایا کہ نجی کمپنی نے کوئٹہ کے تین زون میں سے ایک زون میں کچرہ اٹھانے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ دیگر دو زون میں بھی ضروری کارروائی کے بعد کچرہ اٹھانے کا کام شروع ہوجائے گا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس